4 جولائی 2014 - 13:51
عراق میں داعش کے متعدد عناصر ہلاک

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے انسداد دہشت گردی ادارے کے ترجمان صباح النعمان نے بتایا کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے جمعرات کے روز تکریت کے کئي علاقوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے اس گروہ کے تقریباً سو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دہشت گردوں کی 12 گاڑیاں تباہ ہوگئيں۔ ادھرعراقی سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائي میں تکریت شہر کے نزدیک ایک علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا ہے۔ اس کارروائي میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲